Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے دو ہزر 764 کیسز

حجاج صحت ہدایات پر عمل کریں اور چھتری کا استعمال جاری رکھیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ’ کو گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے دو ہزر 764 کیسز سامنے آئے ہیں تاہم مجموعی طور پر حجاج کی صحت تسلی بخش ہے‘۔
اتوار کو مشترکہ پریس بریفنگ میں  نے کہا’ صحت کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے سے کچھ لوگ گرمی کی تھکن کا شکار ہوئے۔ یہ حجاج کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے‘۔
ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا’ حجاج تمام صحت ہدایات پر عمل کریں اور چھتری کا استعمال جاری رکھیں‘۔
’گرمی کی تھکن کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے لیکن اس کی روک تھام  صحت ہدایات پر عمل کرنے سے ممکن ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’منی میں منتظمین حجاج کو صحت ہدایات کے حوالے سے آگاہ کریں کیونکہ اس سے صحت، تحفظ اور سیفٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے‘۔

شیئر: