Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ میں حجاج کے لیے 36 ملین کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی

وزارت تجارت کی فیلڈ ٹیمیں سیلز آوٹ لیٹس کے وزٹ جاری رکھیں گی
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’عیدالاضحی کے پہلے دن 10 ذی الحجہ کو حجاج کے لیے منیٰ میں 36 ملین سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا بھیجی گئی ہیں۔‘
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا ک گیا ہے کہ ’حج مقامت پر تعینات وزارت کی فیلڈ ٹیمیں سیلز آوٹ لیٹس کے وزٹ جاری رکھیں گی تاکہ حج سیزن کے دوران بنیادی اشیائے ضرورت کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘
وزارت تجارت حج مقامات اور مکہ مکرمہ میں فوڈ سپلائی چین، تجارتی اداروں، سیلز آوٹ لیٹس اور سٹالز کی مانیٹرنگ کرتی ہیں تاکہ تجارتی خلاف ورزیوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔

شیئر: