Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے امتحانی نتائج میں غلطیاں

نئی دہلی۔۔۔۔سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے حالیہ امتحانات میں بورڈ کی طرف سے امتحانی نمبروں میں گڑبڑکے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔اصل اور دوبارہ تصحیح کئے جانیوالے مارکس میں 400فیصد تک خامیاں دیکھی گئیں۔بورڈ کے اعلیٰ افسرنے تصدیق کی کہ مارکس کی تصدیق کیلئے آنیوالی درخواستوں کی تعداد اتنی ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ممبئی کے طالب علم نے تمام مضامین میں 80فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے جبکہ ریاضی میں اس کا نمبر 50تھا اس نے ریاضی کا پیپر دوبارہ چانچنے کی درخواست دیدی تو معلوم ہوا کہ ریاضی میں اس نے 90نمبر حاصل کئے تھے۔ یہی حال دہلی کی ایک طالبہ سونالی کے ساتھ ہوا۔ ریاضی میں اس کے نمبر 68تھے جبکہ اکنامکس میں 99،اکاؤنٹنسی میں 95اور بزنس اسٹڈیز میں 96تھے جبکہ ریاضی کے نمبردیئے ہی نہیں گئے۔ ایک اور طالبہ سمکشا شرما کا خواب نارتھ کیمپس کالج میں داخلے کا تھا لیکن یہ خواب اس وقت چکنا چور ہوگیا جب ریاضی میں اسکے مارکس صرف 42ظاہر کئے گئے حالانکہ اس نے انگلش ، بزنس اسٹڈیزاور فائن آرٹس میں اچھے نمبر حاصل کئے تھے۔ ان دونوں طالبہ نے بورڈ کو درخواست دیدی جس پر 42نمبر بڑھا کر 90کردیئے گئے جبکہ سونالی کے ریاضی کے نمبرز 68کو بڑھا کر 95کردیئے گئے۔

شیئر: