Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں عیدالاضحی کی نماز کے دوران لوگوں پر حملے میں ملوث شخص گرفتار

بیان میں کہا گیا زیرحراست شخص نفسیانی مسائل کا شکا ر ہے۔( فوٹو؛ اخبار24)
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں پولیس نے عیدالاضحی کی نماز کے دوران نمازیوں پر حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار24 نے  محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جو عیدالاضحی کی نماز کے دوران الجوف کے ایک ہال میں نمازیوں پر حملہ کرتا ہوا نظر آیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’تحقیقات سے پتہ چلا کہ زیرحراست شخص نفسیانی مسائل کا شکا ر ہے۔ اس حوالے سے ضروری قانونی اقدامات اٹھائے گئے‘۔
یاد رہے کہ الجوف کے علاقے میں ایک چاقو بردار ایک شخص نے عیدالاضحی کی نماز کے ایک ہال میں موجود مرد اور خواتین نمازیوں پر حملہ کیا بعد ازاں سکیورٹی حکام اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

شیئر: