رشوت اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 112 افراد زیر حراست
’زیر حراست افراد پر رشوت، منصب کا ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد کرپشن نے مالی خرد برد کے الزام میں 112 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتارشدگان وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت انصاف، وزارت صحت، وزارت بلدیات، وزارت ہاؤسنگ، وزارت ہیومن ریسورسز اور محکمہ کسٹم سے تعلق رکھتے ہیں‘۔
محکمہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ’زیر حراست افراد پر رشوت، منصب کا ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ کیسز میں 446 افراد کے ساتھ تفتیش ہوئی ہے جبکہ مئی کے دوران 3806 تفتیشی دورے کئے گئے ہیں‘۔
’زیر حراست افراد میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جبکہ بعض کے ساتھ تفتیش جاری ہے‘۔