حج مقامات پر فراہم کیے جانے والے پانی کے بین الااقوامی معیار کے مطابق ٹیسٹ
یومیہ چار ہزار 100 سے زیادہ پانی کے نمونوں کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے حج سیزن 2024 کے دوران عازمین حج کے لیے فراہم کیے جانے والے پانی کو بین الااقوامی معیار کے مطابق یقینی بنانے کے لیے ٹیسٹ کررہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے ’آپریشنل پلان کے مطابق پینے کے پانی کے ذرائع، آپریشنل ٹینک، سٹریٹجک سٹوریج ٹینک اور حج مقامات پر پانی کے نیٹ ورکس سے نمونے جمع کرکے چوبیس گھنٹے فیلڈ ورک کے ذریعے پانی کے معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘۔
’مکہ مکرمہ میں قائم مرکزی لیبارٹری جدید ترین بین الاقوامی ٹیکنالوجی سے لیس ہے تاکہ حجاج کو فراہم کیے جانے والے پانی کو اعلی معیار پر برقرار رکھا جاسکے‘۔
کوالیفائد عملے پر مشتمل فیلڈ ٹیمیں یومیہ 4100 سے زیادہ پانی کے نمونوں کا ٹیسٹ کرتی ہیں۔
قبل ازںیں سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے کہا تھا کہ عرفات کے دن مکہ اور حج مقامات پر پمپ اور تقسیم کیے جانے والے پانی کی مقدار تقریبا ایک ارب لٹر تک پہنچ گئی۔
’حج مقامات پر 286 ملین لٹر پانی استعمال ہوتا ہے جبکہ 704 ملین لٹر سے زیادہ مکہ کے پبلک واٹر سسٹم کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔‘