Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت قربانی کے گوشت کی تقسیم

شامی علاقوں میں گوشت کی تقسیم سے 73188 افراد کو فائدہ پہنچا۔ (فوٹو (ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ادارے نے یمن اور شام کے مختلف علاقوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے تحت یمن کے عدن، حضرموت، المحرۃ، معارب، لحج اور دیگر شہروں میں ضرورت مند خاندانوں میں 2330 قربانی کے گوشت کے پیکٹ تقسیم کیے ان سے 32620 افراد مستفید ہوئے۔


گوشت کی تقسیم کا سلسلہ شام کے  متاثرین میں بھی کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے شام کے متاثرین میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا۔ ان میں ادلب، مدن، عفرین، جندیرس، بریف دارکش، سالکین، جسر الشغور اور عفرین شہروں میں 1388 قربانی کے گوشت کے پیکٹس تقسیم کیے گئے جس سے 73188 افراد کو فائدہ پہنچا۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز ہر سال قربانی کے گوشت کی تقسیم کا سلسلہ دنیا بھر کے غریب اور ناداروں میں شروع کیے ہوئے ہے۔ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: