طائف کے ہسپتال میں 2 نومولود کی تبدیلی کی تحقیقات شروع
والدین نے نومولود کی وصولی کے وقت انکشاف کیا۔ (فوٹو عکاظ)
طائف کے کنگ فیصل ہسپتال سے 2 نومولود کی تبدیلی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق طائف ہیلتھ سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر طلال المالکی نے بتایا کہ اس وقت طائف کے کنگ فیصل ہسپتال میں نومود کو تبدیل کرنے کے معاملے کی تحقیقات اعلی پیمانے پر جاری ہے اس حوالے سے حالات اور واقعات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔
المالکی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو ہفتے قبل والدین نے بچوں کی وصولی کے وقت ان کی تبدیلی کا انکشاف کیا۔ جس کے بعد دونوں بچوں کے اہل خانہ کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے گئے تاکہ بچوں کے حوالے سے تصدیق ہوسکے۔
المالکی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش کا عمل شروع ہوچکا ہے اور حقائق معلوم ہونے پر اس جرم میں ملوث ہونے پر سخت سزا دی جائے گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں