Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخوں میں اضافہ

ایک تولہہ سونے کی قیمت 3323.46 ریال رہی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔
تواصل نیوز کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 285.35 ،  22 قیراط کی قیمت 261.51 ریال رہی۔
مملکت میں سب سے زیادہ استعمال 21 قیراط سونے کا ہے اس کی فی گرام قیمت 249.63 ریال تک پہنچ گئی۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 213.81، 14 قیراط کی قیمت 166.78 اور 10 قیراط کی قیمت 118.88 ریال ریکارڈ کی گئی۔
سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت 8860.27 ریال ، ایک تولے کی قیمت 3323.46 ریال اور ایک کلو سونا 285012 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: