Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوناکشی اور ظہیر کی شادی: ’ہر باپ اس لمحے کا منتظر ہوتا ہے‘

سلمان خان نے سنہ 2017 میں سوناکشی اور ظہیر اقبال کی ملاقات ’نوٹ بک‘ کے سیٹ پر کروائی تھی۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وڈ کے سینیر اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا  کی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے موقع پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ 
این ڈی ٹی وی کے مطابق اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترینمول کانگریس کے رکن اسمبلی نے کہا کہ ’ہر باپ اس لمحے کا منتظر ہوتا ہے جب اس کی بیٹی اپنے پسندیدہ دلہے کو سونپی جاتی ہے۔ میری بیٹی ظہیر کے ساتھ بہت خوش دکھائی دیتی ہے۔ ان کی جوڑی سلامت رہے۔ ‘ 
شتروگھن سنہا اپنی اہلیہ پونم کے ہمراہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی نئی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ 
سول میرج کے قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد عوام کی توجہ اب ممبئی کے واقع بستیاں ریستوران پر ہے۔ 
یہ روف ٹاپ ریستوران سنہ 2014 رنجیت بندرا، شلپا شیٹھی اور کنال جانی نے شروع کیا تھا اور اسے کے منتظم معروف شیف سویر سرن ہیں۔ 
اتوار کے شب ہونے والے تقریب میں یہاں خصوصی طور پر انتظامات کیے گئے۔ 
اس تقریب میں تبو اور اجے دیوگن بھی شرکت کریں گے۔ ہما قریشی اور ثاقب سلیم بھی گذشتہ رات سوناکشی کے ساتھ دیکھے گئے تھے۔ 
گلوکار یویو ہنی سنگھ بھی اتوار کو یہاں پہنچے تھے جبکہ رتیش دیش مکھ اور جینیلیا دیش مکھ کا بھی کہنا ہے کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ 
یہ بھی کہا جا رہا ہے ظہیر اقبال کے دیرینہ دوست سلمان خان بھی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 
سوناکشی اور ظہیر اقبال کی دوستی گذشتہ سات سال سے قائم ہے۔ سوناکشنی کی بالی وڈ میں پہلی فلم ’دبنگ‘ سلمان خان کے ساتھ ہی تھی۔
ظہیر اقبال کی پہلی فلم بھی سلمان خان کی پروڈکشن میں ریلیز ہوئی تھی۔ ان کی پہلی فلم ’نوٹ بک‘ میں  ان کے مدمقابل نئی اداکار پرنوتن باہل  تھیں، جو موہنش لال کی بیٹی ہیں۔ 
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سلمان خان نے سنہ 2017 میں سوناکشی اور ظہیر اقبال کی ملاقات ’نوٹ بک‘ کے سیٹ پر کروائی تھی۔ 

شیئر: