Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی سے کچل کر ہلاکت میں ملوث شہری کو سزائے موت

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’گاڑی سے کچل کر ہم وطن کو ہلاک کرنے میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت پر اتوار کو جازان میں عملدرآمد کیا گیا ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سکیورٹی اداروں نے ملزم محمد بن یحیی بن احمد عواجی کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا‘۔
عدالت نے شواہد دیکھتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔
بعد ازاں شاہی فرمان جاری ہونے پر جازان میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرایا گیا۔

شیئر: