مدینہ منورہ ..... مسجد نبوی شریف کی زائر خواتین نے تسلی بخش انتظامات پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران مختلف ممالک اور مختلف عمر کی زائر خواتین کثیر تعداد میں مسجد نبوی شریف پہنچ رہی ہیں۔ یہاں کے شاندار انتظامات دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے قابل فخر ہیں۔ ارض مقدس میں قدم رکھنے کے بعدسے لیکر مدینہ منورہ پہنچنے اور وہاں مسجد نبوی شریف کی زیارت اور صلوة و سلام کا موقع پر ملنے والی سہولتوں سے دل خوش ہوگیا۔