Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیجنگ میں سعودی، چینی ثقافتی اور اقتصادی تعلقات پر سیمینار

دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہوئی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز فاونڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز نے 19 سے 23 جون تک بیجنگ میں سعودی عرب اور چین کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تعلقات پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ سیمینار بیجنگ کےانٹرنیشنل بک فیئر کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا جس میں مملکت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سیمنیار میں دونوں ملکوں کے درمیان بحری تجارت، اس کے ثقافتی اور اقتصادی اثرات، عربی نسخوں کی دیکھ بھال،عرب ورثے کے تحفظ میں چینی لائبریریوں کے کردار اور چین میں عرب ورثے سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
توانائی ، تجارت، اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے متعدد معاہدوں نے دونوں ملکوں کی سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کیا ہے۔
دونوں ممالک نے بندرگاہوں، ریلوے اور صنعتی زونز کی ترقی کے مشترکہ منصوبوں سمیت عالمی تجارت کو فروغ دینے کےلیے متعدد اقدامات کیے۔
ثقافتی تبادلوں اور تعلیمی پروگراموں نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان انڈرسٹینڈنگ بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔
سعودی وژن 2030 نے ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ اقتصادی تعاون کے دائرہ کا کو وسیع کیا ہے۔

شیئر: