Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

  دہشتگردی کی کارروائیوں کو فنڈنگ کرنے میں بھی ملوث تھا (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت پر پیر کو عمل درآمد کردیا گیاے۔
اخبار 24 نے وزارت داخلہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’مشرقی ریجن میں د ہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری عبداللہ بن علی المحیشی پر الزام تھا کہ اس نے پولیس چیک پوسٹ پرفائرنگ اور اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کی‘۔
ملزم کے خلاف دیگر الزامات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ’ اس نے اپنی رہائش پردہشتگردوں کو نہ صرف پناہ دی بلکہ اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ اپنے گھر میں سٹورکیا تھا۔  دہشتگردی کی کارروائیوں کو فنڈنگ کرنے میں بھی ملوث تھا‘۔
عدالت نے تمام الزامات ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنا ئی۔
 ملزم نے اپیل کورٹ سے رجوع کیا جہاں قاضی نے تمام کیس کا جائزہ لینے اور شواہد کو دیکھتے ہوئے ابتدائی عدالت کے فیصلے کی توثیق کردی۔

شیئر: