القدیہ میں جدید پرفارمنگ آرٹس سینٹر منصوبے کا اعلان
سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت کو اجاگرکیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں القدیہ انوسٹمنٹ کمپنی نے اپنی نوعیت کے منفرد ثقافتی و تفریحی منصوبے کا قیام کا اعلان کیا ہے۔ جدید پرفارمنگ آرٹس سینٹر ’القدیہ‘ شہر میں تعمیر کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیاحتی و تفریحی منصوبے کی تکمیل کے بعد توقع ہے سالانہ 8 لاکھ سے زائد افراد یہاں تفریح کے لیے آئیں گے۔
سیاحتی وتفریحی منصوبے میں سپورٹس، ای سپورٹس،امیر محمد بن سلمان سٹڈیم، ڈیگن بال پارک، سیکس فلیگ پارک اور قدیہ شہر و واٹرپارک کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
القدیہ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عبداللہ ناصر الداود نے کہا کہ’ القدیہ شہر فن اور آرٹ کا بہترین شاہکار ہوگا جو نہ صرف بہترین تفریح کا ذریعہ ہوگا بلکہ اس کے ذریعے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت کو اجاگرکیا جائے گا‘۔
طویق پہاڑ کی ڈھلوان پر انتہائی خوبصورت و فنکارانہ انداز میں تفریحی مراکز بنائے جائیں گےعلاوہ ازیں سٹیج شوز کے لیے متعدد ہال ہوں گے‘۔
معلق ہال بھی تعمیر کیا جائے گا جو اپنی مثال آپ ہوگا جس میں 500 نشستوں کا انتظام ہو گا۔ سٹیج شوز کی دنیا میں ایک نیا اورخوبصورت اضافہ ہوگا۔