المندق گورنریٹ کے فارمز پورے علاقے میں مختلف اقسام کے پھلدار درختوں کے بیچوں بیچ دیدہ زیب طرز تعمیر کے گھر جا بجا نظر آتے ہیں جو منفرد خوبصورتی کے باعث سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں۔
الباحہ میں ایک فارم کے مالک عثمان حسن الزہرانی نے بتایا کہ 2022 میں انہوں نے یہاں موجود اپنے فارم ہاؤس کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا آغاز کیا۔
عثمان الزہرانی نے بتایا کہ انہوں نے اس علاقے میں انار، لوکاٹ، خوبانی، آڑو، انجیر، بلیک بیری، لیموں، بادام اور کئی دیگر اقسام کے پھلوں کے مزید درخت لگائے۔
فارم ہاؤس میں کافی کی کاشت کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے جس کے لیے متعدد نایاب درخت نمونے کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔
سعودی وژن 2030 کے تحت روایتی مہمان نوازی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
الباحہ کے متعدد مقامی باشندے سیاحت کے فروغ کے لیے اپنے ذاتی فارم ہاؤسز کی بحالی اور انہیں خوبصورت سیاحتی مقام بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
مقامی لوگ فارم ہاؤسز کی بحالی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی گرین انیشیٹو کے تحت وژن 2030 کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے مقامی ورثے اور روایتی مہمان نوازی کو فروغ دینے کی کوششوں میں کئی مقامی افراد شامل ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں