Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سمر پروگرام میں سرفہرست خوبصورت سیاحتی مقام عسیر

عسیر کی سرسبز پہاڑ فطرت سے انوکھا اور خوبصورت تعلق پیش کرتے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
عسیر کی اونچائیوں میں تاحد نظر سرسبزو شاداب مناظر فطرت سے ایک انوکھا اور خوبصورت تعلق پیش کرتے ہیں۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ' ہمارا گرم موسم اور آپ کا موڈ' کے نعرے کے تحت ایک خاص پورٹل کے ذریعے سعودی ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے شروع کئے گئے سعودی سمر2021 پروگرام کے اعلان کردہ سیاحتی مقامات میں عسیر سرفہرست ہے۔

اس خوبصورت علاقے کے نظارے ایسے دلفریب ہیں جو ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

24 جون کو شروع ہونے والا یہ پروگرام ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔ اس میں نجی شعبے کے 250 سے زیادہ شراکت داروں کے تعاون سے 500 سیاحتی تجربات کے حامل 11 سیاحتی مقامات شامل ہیں۔
عسیر ریجن کے معروف مقامات اور پہاڑوں و سرسبز علاقوں کے درمیان سے گزرنے والی پکی سڑکوں کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
ان میں روایتی فن تعمیر کا مٹی کی دیوار والا قصر شدا شامل ہے جسےعجائب گھر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اس خطے میں قدیم گاوں رجال المع ایک پہاڑی کے اوپر نظر آتا ہے۔ یہ 350 برس پرانی لازوال شبیہ ہے۔  یہ گاوں اپنی شان اور خوبصورتی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
یہ سفید سنگ مردار کے ذریعے روشن ہے جو اس کے ڈھانچے کو باہر سے سجاتا ہے اور  دور دراز سے دیہی منظر میں بدل جاتا ہے۔

' ہمارا گرم موسم اور آپ کا موڈ' نعرے کے تحت سعودی ٹورازم اتھارٹی پرعزم ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

المفتاحہ گاوں کا چھوٹا سا محلہ ایک الگ ثقافتی مرکز ہے جس کی خصوصیات خوبصورت آرٹ کے ساتھ چمکتی دیواریں اور تنگ گلیاں ہیں۔
کیبل کار کی سواری عسیر کا ایک انتہائی پرلطف تجربہ ہے ۔ یہاں کے نظارے ایسے دلفریب ہیں جو ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔
پہاڑوں کے درمیان کیبل کار کا سفر چار سٹیشنوں سے ہوتا ہے ۔ پہلا سٹیشن ابھا پیلس ہوٹل پر قائم ہے۔
گرین ماونٹین کی طرف جانے والا نیا ابھا کیبل کار سٹیشن دن کی روشنی میں پرجوش اور رات کے وقت دل آویز تصویر دکھائی دیتا ہے۔
یہ پہاڑ گرین لائٹس سے روشن ہے ۔ ان لائٹوں کی چمک دمک شہر بھر سے دیکھی جاسکتی ہے۔
تیسرا سٹیشن السودہ ہے جہا ں سے کیبل کار جبل السودہ سے مسافروں کو رجال المع گاوں تک پہنچا دیتی ہے۔

یہاں پہاڑوں کی چٹانوں پر بنے راستوں نقش و نگار پیش کرتے ہیں۔ (فوٹو رائٹرز)

چوتھا اور آخری سٹیشن حبالا ہے۔ یہاں سے کیبل کار حبالا کے پرانے گاوں کی طرف بڑھتی ہے۔ یہ نقل و حمل کا واحد ذریعہ ہے کیونکہ یہاں تک صرف کیبل کار سے ہی پہنچا جاسکتا ہے۔
کیبل کار کا تجربہ کرنے کے بعد سیاح پہاڑ کی چوٹی سے منسلک بلند شہر کا دورہ کرسکتے ہیں۔ پہاڑوں کی چٹانوں سے دیواروں اور پیدل راستوں پر نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔
عسیر خطہ ہر روز روشنی، ہوا اور بارش پر انحصار کرنے والے خوبصورت مناظر پیش کرتا ہے۔ صاف مطلع کے دنوں میں زمین کی چمکتی دمکتی شبیہ بارش کے بعد نم اور تازگی کے احساس سے دلفریب منظر پیش کرتی ہے۔
اسی طرح جب یہاں آنے والے سیاح پہاڑوں کے گرد گھومتی سڑکوں پر بلندی کی جانب سفر کرتے ہیں تو ہوا ٹھنڈی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ فطرت کے یہ حسین نظارے ابھا کی خاص پہچان ہیں۔
 

شیئر: