Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں مردہ قرار دیا گیا شخص اچانک گھر لوٹ آیا

پی ییلپا نامی 40 سالہ شخص یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور تھا (فوٹو: اے ایف پی)
انڈین ریاست تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں مردہ قرار دیا گیا ایک شخص اس وقت گھر واپس لوٹ آیا جب اس کے اہل خانہ اور رشتہ دار اس کی تدفین کے انتظامات کر رہے تھے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے ایک اہلکار نے منگل کو بتایا کہ یہ واقعہ وقار آباد ضلع کے بشیر آباد منڈل کے نوندگی گاؤں میں پیش آیا۔
پی ییلپا نامی 40 سالہ شخص یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ جی آر پی اہلکاروں کو 22 جون کی رات وقار آباد ریلوے سٹیشن پر ریل کی پٹریوں پر ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی، جس کا سر کچلا ہوا تھا اور اس کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔
لاش کے پاس سے ایک موبائل فون ملا ہے اور پولیس حکام نے اس فون سے گھر والوں کو فون کیا جنہوں نے بتایا کہ یہ یلپا کا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ ییلپا کی بیوی اور اس کے خاندان کے افراد 23 جون کو وقار آباد کے سرکاری ہسپتال پہنچے اور کیا کہ لاش ییلپا کی ہے۔
پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا اور وہ اسے اپنے گاؤں لے گئے۔
جب خاندان اور رشتہ دار تدفین کے انتظامات کر رہے تھے، کچھ دیہاتیوں نے دوپہر میں انہیں اطلاع دی کہ انہوں نے ییلپا کو ضلع کے تندور قصبے میں زندہ دیکھا ہے۔
اس دوران ییلپا بھی گھر گھر واپس آ گئے۔ ییلپا کے اہل خانہ نے فوری طور پر جی آر پی کو اس کے بارے میں مطلع کیا، جو لاش کو واپس لے گئے اور اسے وقار آباد کے سرکاری ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھا۔ مرنے والے شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔
جی آر پی نے یلپا سے بھی جانچ کی اور اس نے انہیں بتایا کہ وہ کام کے لیے پر گھر سے نکلے تھے اور 20 جون کو تندور کے ایک بس سٹاپ پر سوئے ہوئے کسی نے ان کا فون چرا لیا تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ اس کے کنبہ کے افراد نے پولیس کو بتایا کہ ییلپا کام پر جانے کے بعد ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ کے بعد گھر لوٹتے تھے۔
نامعلوم شخص کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ وہ 22 جون کو ریلوے سٹیشن پر پٹری عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا تھا اور جی آر پی نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ مزید تفتیش جاری تھی۔

شیئر: