Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیرگاڑی خریدنا ممکن ہے؟

گاڑی نہ چلانے کا ثبوت مہیا کرنا ضروری ہے(فوٹو ایکس اکاونٹ)
ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں اپنے نام سے گاڑی نہیں خریدی جاسکتی۔ قانون کے مطابق گاڑی خریدنے کے لیے مملکت کا ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کے ایکس اکاونٹ پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ گاڑی اپنے نام پرکرنے یا خریدنے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ ضوابط کے تحت یہ ضروری ہے کہ گاڑی اسی شخص کے نام منتقل ہوتی ہے جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہو۔
ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی اپنے نام سے خریدنے کی ایک ہی شرط ہے کہ ادارے کو جواز پیش کیا جائے جس میں یہ واضح ہو کہ گاڑی خریدنے والا اس قابل نہیں کہ وہ گاڑی چلا سکے علاوہ ازیں اسے ڈرائیور کا بھی ثبوت پیش کرنا ہوگا جس کے نام گاڑی چلانے کا اختیار یا این او سی جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے بعض معمر یا معذور افراد گاڑی اپنےنام سے خریدتے ہیں مگر وہ چلا نہیں سکتے علاوہ ازیں بعض خواتین جو گاڑی اپنے نام پر لیتی ہیں اور وہ ڈرائیونگ نہیں کرسکتیں انہیں چاہئے کہ وہ فیملی ڈرائیور کا ثبوت ادارے کو مہیا کریں جس کے بعد انکے نام پر گاڑی رجسٹرہوسکتی ہے۔

شیئر: