Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں زلزلے کے جھٹکے

معمولی نوعیت کے زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
جیولوجیکل سروے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جمعہ کی دوپہر حائل ریجن کے الشنان علاقے کی سمت مشرق میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
عاجل نیوز نے جیولوجیکل ارتھارٹی کے ترجمان طارق ابا الخیل کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ابا الخیل کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ پیما کے قومی مرکز کے ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت  3.6 ڈگری تھی جو ہلکے سے جھٹکے سے زیادہ نہیں تھی۔
ترجمان جیولوجیکل اتھارٹی نے اس بات کی یقین دہانی کی کہ آنے والے زلزلے کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں۔ نہ ہی کسی قسم کے آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

شیئر: