Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں دو لاکھ سری لنکن کارکن کام کر رہے ہیں

بہت جلد سعودی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی امید ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں سری لنکا کے سفیر عمر لبی امیر اجواد نے اس سال حج سیزن 2024 کی کامیابی، فراہم کی جانے والی خدمات اور سری لنکن عازمین کو سہولت فراہم کرنے پر سعودی حکومت کو مبارکباد دی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق اس سال ساڑھے تین ہزار سری لنکن عازمین نے فریضہ حج ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ’ تقریبا دو لاکھ سری لنکن شہری مملکت میں نرسنگ، گھریلو ملازمین اور کمپنیوں میں کام کرتے ہیں جبکہ ہم نے سری لنکا میں گزشتہ سال کے دوران تقریبا ڈیڑھ ملین غیرملکی سیاحوں میں سے سات ہزار سعودیوں کا خیر مقدم کیا‘۔
انہوں نے بہت جلد سعودی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی امید ظاہر کی۔
پروازوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ’سری لنکن ایئر لائن  تین مقامات ریاض، جدہ اور دمام سے روزانہ سری لنکا کے لیے پروازیں چلا رہی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’امید ہے السعودیہ بھی سری لنکا کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی‘۔
السعودیہ نے چالیس سال مسلسل پروازوں کے بعد چار سال قبل سری لنکا کےلیے پروازیں روک دی تھیں۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے حوالے سے کہا کہ ’سری لنکا سے سعودی عرب کو برآمدات کا حجم 2023 میں 99 ملین ڈالر جبکہ اسی عرصے میں درآمدات کا حجم تقریبا 290 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں ہر سال اضافے کے منتظر ہیں‘۔

شیئر: