Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور قتل کیس کی سماعت شروع

شارجہ.... یہاں فوجداری کی عدالت نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو جان بوجھ کر قتل کرنے والے 2ایشیائی شہریوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی۔ انہوں نے پاکستانی ڈرائیور پر تابڑ توڑ حملے کرکے اسے ہلاک کردیا تھا اورآخر میں انڈسٹریل سٹی 6میں کھڑی گاڑی کی ڈکی میں اسکی نعش رکھ کر چلتے بنے۔ عدالت نے واردات کے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرلی گئیں۔مقدمے کا فیصلہ اگست میں سنایا جائیگا۔

شیئر: