Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خون کا عطیہ دینے پر تمغہ دینے کی شاہی منظوری ، 50 غیرملکی شامل

دس بار خون کا عطیہ دینے والے 110 افراد کو ایوارڈ دیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے خون کا عطیہ دینے پر 60 سعودی شہریوں اور50 غیرملکیوں کو تمغہ دینے کے احکامات کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق منگل کو ایوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ مملکت کے مختلف ریجنزسے تعلق رکھنے والے سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کو 10 بار خون کا عطیہ دینے پر ’ تیسرے درجے کا تمغہ میرٹ ‘ دیا جائے۔
جاری ہونے والے شاہی احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ اس ضمن میں ان تمام افراد کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جنہیں شاہی اعزاز دیا جائے گا۔
واضح رہے سعودی عرب میں خون کا عطیہ دینے والوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ وہ افراد جو دس بار خون کا عطیہ دے چکے ہوتے ہیں انہیں ایوان شاہی سے تمغہ برائے میرٹ عطا کیا جاتا ہے۔

شیئر: