Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سیاحوں کی جانب سے 45 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے گئے، رپورٹ

پچھلے برس سیاحوں نے 36.6 ارب ریال کے اخراجات کیے تھے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت آنے والے بیرونی سیاحوں کی جانب سے خرچ میں 22.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بیرونی سیاحوں نے سعودی عرب میں 45 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیا۔  پچھلے سال اسی مدت میں 36.6 ارب ریال خرچ کیے تھے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ نے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسی عرصے میں مملکت سے بیرون ملک سفر کرنے والے رہائشیوں نے 21 ارب ریال کے اخراجات کیے۔ 
ساما کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی جانب سے اخراجات میں اضافہ مملکت میں سیاحت کے شعبے میں حاصل کی جانے والی مسلسل کامیابیوں کا حصہ ہے۔
اقوام متحدہ کی سیاحت کی فہرست میں سعودی عرب 2019  کے مقابلے میں 2023 میں عالمی سطح پر سرفہرست سیاحتی مقامات میں بین الاقوامی سیاحوں کی شرح نمو اور سیاحت سے ہونے والی آمدنی میں اضافے کے باعث پہلے نمبر پر ہے۔
یہ کامیابی وزارت سیاحت اور سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی عکاس ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: