Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ترکیہ میں دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ

سعودی وزیر دفاع نے انقرہ میں ترک ہم منصب سے مذاکرات کیے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو انقرہ میں ترک ہم منصب یاسر گلر سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر دفاع کا ترکیہ کے وزارت دفاع کے ہیڈ کورارٹر میں خیرمقدم کیا گیا۔
سرکاری استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سعودی وزیر دفاع نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں سعودی، ترک تعلقات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
 دونوں ملکوں کی وزارت دفاع کے درمیان موجودہ اور مستقبل کے تعاون کو مزید بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب اور ترکیہ نے امن کے حصول کی کوششوں، خطے اور دنیا میں سلامتی و استحکام کےلیے دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع ہر سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی، معاون وزیر دفاع طلال بن عبداللہ العتیبی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر لکھا ’ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر سے سعودی، ترک تعلقات کے پہلووں، اور دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےلیے ملاقات کی‘۔
’ہم نے خطے اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا‘۔

شیئر: