Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف شعبوں میں قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری

مختلف شعبوں میں اہل افراد سعودی شہریت حاصل کرسکیں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دی جائے گی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق متعدد سائنسدانوں، طبی ڈاکٹروں، محققین، کھیل، صحت، تکنیکی، اختراع کاروں، کاروباری صلاحیتوں اور منفرد مہارت کے حامل ممتاز ہنرمندوں کو سعودی شہریت دینے کی شاہی منظوری جاری کی گئی ہے۔
اس کا مقصد وژن 2030 کے  مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا نیز ممتاز اورغیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے، سرمایہ کاری کرنے اور برقرار رکھنے کے قابل بنائے اور جو مملکت بھر میں مختلف شعبوں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
شاہی حکم نامہ ریاست کی جانب سے ممتاز صلاحیتوں اور منفرد مہارتوں کے حامل افراد کو جو اپنے شعبے میں معاشی ترقی، صحت، ثقافت، کھیل اور اختراع کے شعبوں میں مملکت کی کوششوں میں قابل قدر اضافہ کرسکیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2021 میں مختلف شعبوں کے ممتاز ہنرمندوں کے  پہلے گروپ کو سعودی شہریت دینے کا ایک شاہی فرمان جاری  کیا گیا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: