Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرپورٹس سے بغیر لائسنس سواریاں اٹھانے پر 1100 افراد کی گرفتاری و جرمانے

خلاف ورزی پر 5 ہزار ریال جرمانہ اور گاڑی کی ضبطی بھی ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) کی نگراں ٹیموں نے جون 2024 میں وزارت داخلہ کے تعاون سے ایئرپورٹ کی نگرانی مہم کے دوران 1100 خلاف ورزیاں کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغیر لائسنس اپنی گاڑی سے مسافروں کو لے جانے پر 1100 خلاف ورزیاں کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
اتھارٹی نے نجی کار مالکان سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ آن لائن ٹیکسی سروس کی کمپنیوں میں اپنا رجسٹریشن کرا لیں جس کے بعد وہ مختلف مراعات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ٹی جی اے کا کہنا ہے کہ لائسنس کے بغیر ایئرپورٹ پر مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر 5 ہزار ریال کا جرمانہ اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑی بھی ضبط کی جاتی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  تمام مسافروں کو محفوظ اور اعلی معیار کی ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ مہم جاری ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: