گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر جمعے کو عمرہ کی ادائیگی کےلیے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔
پاکستان قونصلیٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری کے بعد حرمین ریلوے سٹیشن مکہ مکرمہ پہچنے پر قونصل جنرل خالد مجید اور قونصلیٹ کے دیگر افسران نے ان کا خیرمقدم کیا۔
گورنر پنجاب عمرے کی ادائیگی کے لیے دو دن مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے۔
یاد رہے کہ سردار سلیم حیدر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب آئے ہوئے ہیں۔