Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے وائلڈ لائف ریسرچ سینٹر میں’ کیراکل‘ کے دو بچوں کی پیدائش

یہ کامیابی مرکز کے افزائش نسل کے پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ( این سی ڈبلیو) نے طائف کے پرنس سعود الفیصل سینٹر فار وائلڈ لائف ریسرچ میں کیراکل ( بن بلاو یا سیاہ گوش) کے دو بچوں کی کامیاب پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
یہ کامیابی مرکز کے افزائش نسل کے پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے جس کا آغاز 2022 میں کیا گیا تھا۔
اس پروگرام کا مقصد قومی ماحولیاتی حکمت عملی اور سعودی گرین انیشیٹو کے مطابق جنگلی حیات کا تحفظ، ماحولیاتی نظام کا توازن برقرار رکھنا ہے۔
 نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے تحقیقی مرکز میں کیراکل انکلوژر کو اپ گریڈ کرنے اور تیار کرنے میں کافی سرمایہ کاری کی ہے۔

 نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے تحقیقی مرکز میں کیراکل انکلوژر کو اپ گریڈ  کیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

این سی ڈبلیو کے سی ای او ڈاکٹرمحمد علی قربان نے کہا کہ ’ہمیں اس سنگ میل کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے جو ماحولیاتی نظام کی بحالی اور توازن کو بڑھانے کی کوششوں کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے‘۔
’یہ کامیابی خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ اور افزائش نسل کے پروگرام کو وسعت دینے کےلیے جاری ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’افزائش کا پروگرام دوسرے پروگراموں کے ساتھ چلایا جا رہا ہے جس میں جانورں کے لیے مناسب رہائش کو یقینی بنایا جائے گا‘۔
’طائف مرکز نے خطرے سے دوچار نسلوں کو ان کے  قدرتی ماحول میں واپس لانے میں مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے‘۔

شیئر: