Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے ہجری سال 1446 کا آغاز اتوار سے ہوگا: سعودی سپریم کورٹ

سنیچر 6 جولائی مطابق 30 ذی الحجہ ہجری سال 1445 کا آخری دن ہے (فوٹو: سبق)
سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ’ اتوار7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446ھ کا آغاز ہوگا‘۔ 
جبکہ سنیچر 6 جولائی 2024 مطابق 30 ذی الحجہ ہجری سال 1445 کا آخری دن ہے‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے بیان میں کہا کہ’ جمعہ 5 جولائی 2024 (29 ذی الحجہ) کو نئے ہجری سال کے ماہ محرم کا چاند نظر نہیں آیا‘۔
 ’رویت ہلال  کے حوالے سے مطلوبہ شواہد مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر طے کیا گیا کہ سنیچر کو ذی الحجہ کی 30 تاریخ  ہوگی جبکہ اتوار کو ماہ محرم 1446ھ شروع ہوگا‘۔ 

شیئر: