متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے اتوار7 جولائی 2024 کو نئے ہجری سال 1446 کے آغاز ( یکم محرم ) پر نجی شعبے کی کمپنیوں کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
خبررساں ادارے وام کے مطابق سرکالر میں کہا گیا کہ نجی شعبے کی کمپنیوں اور اداروں میں تمام کارکنوں کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی ملے گی۔
یاد رہے کہ امارات نے 2024 میں سرکاری اور نجی شعبے کے لیے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دی ہے۔
اس میں عیدالفطر اورعید الاضحی کے علاوہ یوم عرفہ، نئے ھجری سال، بارہ ربیع الاول، امارات کے قومی دن اور سال نو کی تعطیل شامل ہے۔