Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر کمیونیکیش کا دورہ امریکہ، ٹیک تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر کمیونیکیشن انیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرعبداللہ السواحہ نے دورہ امریکہ کےدوران Groq Inc کے سی ای اور اور بانی جوناتھن راس سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے مطا بق ملاقات میں جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں اختراعات کی سپورٹ کےلیے مصنوعی ذہانت کے حل تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
علاوہ ازیں نائب وزیر کمیونیکشن انجینیئر ھیثم العوھلی نے فرسٹ سپارک وینچر کے جنرل پارٹنر ڈینی چینو اور کمپنی کے منیجنگ پارٹنر منیش کوٹھاری سے ملاقات کی۔ 
ملاقات کا مقصد جدت، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔
انہوں نے سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل بائیو ٹیکنالوجی اور کاروباری افراد کےلیے تعاون جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع بھی تلاش کیے جو جدید ٹیکنالوجی میں سعودی عرب کی پوزیشن مضبوط بنانے میں معاون ہیں۔

شیئر: