Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر کی میٹا اور گوگل کے سربراہوں سے ملاقات

ملاقاتوں کا مقصد مملکت کی ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کی سپورٹ کرنا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ بن عامر السوحہ نے بدھ کو میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کا مقصد مملکت کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ کےلیے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں میٹا کے ساتھ تعاون بڑھانے کے طریقوں ، ڈویلپرز اور کاروباری کمپنیوں کےلیے جدید حل تلاش کرنا ہے۔
سعودی وزیر نے دورہ امریکہ کے دوران الفابیٹ اور گوگل کے صدر اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر روتھ پوراٹ سے بھی ملاقات کی۔
مصندوعی ذہانت، ڈیٹا کے تجزیے اور کلاوڈ کمپیوٹنگ میں شراکت داری اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
السواحہ نے سپیس ایکس کی صدر اور سی ای او گوین شوٹ ویل سے ملاقات میں خلائی رابطے اور انسانیت کی خدمت کے لیے خلائی شعبے کی ترقی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔
یاد رہے سعودی وزیر کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی نے امریکی وزیر تجارت اور وائٹ ہاوس میں کئی امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
یہ ملاقاتیں سعودی وزیر کے دورہ امریکہ کا حصہ ہیں جس کا مقصد تعلقات کو مضبوط بنانا اور مملکت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کی سپورٹ کرنا ہے۔

شیئر: