Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکاوٹس کی امریکہ میں مسلم سکاوٹس جمبوری میں نمایاں کارکردگی

سکاوٹس ہیوسٹن، ٹیکساس کے کیمپ سٹریک کے سمر کیمپ میں شریک ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
امریکہ میں ہونے والے تیسرے بین الاقوامی مسلم سکاؤٹس جمبوری میں شریک سعودی سکاؤٹس سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس کی مہارت میں نمایاں ہیں۔
سعودی عربین سکاؤٹس ایسوسی ایشن  کا ایک وفد 30 جون سے 6 جولائی تک ہیوسٹن، ٹیکساس کے کیمپ سٹریک کے سمر کیمپ میں شریک ہے۔
جمبوری کا اہتمام  نیشنل اسلامک کمیٹی آن سکاوٹنگ آف امریکہ نے بوائے سکاوٹس آف امریکہ کی زیر نگرانی کیا ہے۔
سکاوٹس کی سرگرمیوں میں الیکڑیکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ کے بنیادی امور میں مقابلہ اور خصوصی سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے روبوٹس کو ڈیزائن کرنا شامل ہے۔
سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس کی سرگرمیوں میں اپنی مہارت کے علاوہ سعودی سکاؤٹس نے اپنی تحقیق اور اختراعی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔
سعودی سکاوٹس کے بسام العجمانی نے عرب نیوز کو بتایا ’یہ ایک کامیاب تجربہ تھا ہم نے سکاوٹنگ اور سائنسی مہارتیں حاصل کیں۔ نئے دوست بنائے، سعودی ثقافت کے پہلووں کو اجاگر کیا، دوسری ثقافتوں کے بارے میں سیکھا اور بہت سی دریافتیں کیں‘۔
سعودی سکاوٹس کے میڈیا آفیسر مبارک بن عوض الدوسری نے کہا ’کیمپ ایک اعلی معیار کا پروگرام ہے جو ہر ایک کو تحقیق اور مہم جوئی کے مواقع فراہم کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے‘۔

سکاوٹس ہیوسٹن، ٹیکساس کے کیمپ سٹریک کے سمر کیمپ میں شریک ہوئے

ان کا کہنا تھا’ قابل ذکر سرگرمیوں میں ناسا کا دورہ، ورکشاپس کا انعقاد، آوٹ ڈور سرگرمیوں میں تیراکی، ماہی گیری اور کوہ پیمائی شامل ہیں‘۔
جمبوری میں شریک سکاؤٹس نے محفوظ طریقے سے موٹر سائیکل چلانے کے بہترین تربیت بھی حاصل کی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں سکاؤٹنگ کی باضابطہ بنیاد  1961 میں رکھی گئی لیکن مملکت میں سکاؤٹنگ کی سرگرمیوں کا آغاز 1943 میں ہوچکا تھا۔

شیئر: