سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹورنامنٹ میں انفرادی مقابلے بھی ہوئے جس میں 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
مملکت کی سطح پرپہلی بار منعقد ہونے والے کیرم بورڈ ٹورنامنٹ کے فاتحین میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
انفرادی مقابلے میں پہلی پوزیشن محمد یوسب نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن نایف فلبلان اور تیسری محمد شہباز نے حاصل کی۔
ٹیم کی سطح پر صادق شیخ اور فایز احمد نے پہلی جبکہ سید اعظم اور محمد شہباز نے دوسری ۔ محمد یوسف اور اتول کی جوڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
عوامی کھیلوں کی کمیٹی کے نگران ابراہیم الشریدہ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد عوامی سطح پر مقبول کھیلوں کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ منظم انداز میں کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے۔