Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز 2023 کا مشعل جدہ سے طائف روانہ

’آج بدھ اور کل جمعرات کو مشعل طائف میں رہے گی جسے لے کر شہر کے مختلف مقامات کا چکر لگایا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
عفت یونیورسٹی کی سربراہ شہزادی نورہ بنت ترکی الفیصل  نےسعودی گیمز 2023 کا مشعل وصول کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی گیمز کے مشعل کا جدہ میں یہ آخری مقام ہے جہاں سے اب یہ طائف روانہ کیا جائے گا۔
عفت یونیورسٹی پہنچنے پر شہزادی نورہ بنت ترکی نے مشعل پہنچنے پر تقریب منعقد کی جس کے بعد اسے سب سے کم عمر سعودی غوطہ خور مریم شعلان کے حوالے کردیا جس نے شہر کے ایک حصے سے چکر لگانے کے بعد سعودی بلئرڈقومی ٹیم کے کھلاڑی ہانی العسیلان کے حوالے کردیا۔
آج بدھ اور کل جمعرات کو مشعل طائف میں رہے گی جسے لے کر شہر کے مختلف مقامات کا چکر لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی گیمز 2023 کا انعقاد 26 نومبر سے 10 دسمبر تک ہوگا جس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے 8 ہزار کھلاڑی شریک ہوں گے۔
سعودی گیمز 2023 کا مشعل سعودی عرب کے 20 شہروں میں چکر لگانے کے بعد اپنے آخری ٹھکانے ریاض پہنچ جائے گا جہاں سعودی عرب کا سب سے بڑا گیمز ایونٹ ہوگا۔

شیئر: