Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 86 نئے صنعتی لائسنس، 2.2 ارب ریال کی سرمایہ کاری

مملکت میں اس وقت 11 ہزار800 فیکڑیاں موجود یا زیر تعمیر ہیں (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت صنعت ومعدنی وسائل نے اس سال اپریل میں 86 نئے صنعتی لائشنس جاری کیے ہیں جن میں مجموعی طور پر 2.2 ارب ریال کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس سال کے آغاز سے اپریل تک جاری کیے جانے والے ایگزیکٹیو صنعتی لائسنسوں کی تعداد 410 ہوگئی۔
وزارت کے نیشنل سینٹر فار انڈسٹریل اینڈ مائنگ انفارمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق اپریل میں 67 فیکڑیوں نے پیدا وار شروع کی جس میں 1.5 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی۔
مملکت میں اس وقت 11 ہزار800 فیکڑیاں موجود یا زیر تعمیر ہیں جن کی کل سرمایہ کاری 1.4 ٹریلین ریال تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل 2023 میں  فیکڑیوں کی تعداد 10 ہزار800 تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت صنعت نے بتایا تھا کہ 2023 کے دوران فیکٹریوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال نئے صنعتی لائسنسوں کی تعداد 1379 تک پہنچ گئی۔ 

شیئر: