Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرپورٹ کمپنی پر بھاری جرمانہ

ریاض....وزارت محنت نے سعودیوں کے بجائے غیر ملکیوں کو ملازمت دینے والی کمپنی کیخلاف ایکشن لے لیا۔ یہ کمپنی سعودی عرب کے ایک ایئرپورٹ پر کام کرا رہی ہے۔ اس نے سعودیوں کے بجائے غیر ملکیوں کو ملازم رکھا ہوا ہے۔60فلپائنی، 6،6ہزار ریال تنخواہ پر کام کررہے ہیں۔ تفتیشی کارروائی کے نتیجے میں قانون محنت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ متعلقہ کمپنی ایسی اسامیوں پر غیر ملکیوں کو ملازمتیں دیئے ہوئی تھی جو سعودیوں کیلئے مخصوص ہیں۔ وزارت نے کمپنی پر بھاری جرمانہ کردیا۔

شیئر: