غیر ملکیوں کے لیے پروفیشنل ویریفیکیشن پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل
وزارت نے ستمبر 2023 کے دوران پروفیشن ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا تھا (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے ’پروفیشنل ویریفیکیشن پروجیکٹ‘ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا جس کا مقصد غیر ملکی سکلڈ ورکرز کی اہلیت اور تجربے کا تعین کرنا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام 128 ملکوں میں وزارت خارجہ کے تعاون سے ایک یونیفائیڈ الیکڑانک پلیٹ فارم کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔
وزارت کا مقصد کئی سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر انجینئرنگ اور صحت سمیت تمام پروفیشن کےلیے دنیا کے 160 ممالک تک وسعت دینا ہے۔
وزارت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مملکت میں داخل ہونے والے غیرملکی کارکنوں کے پاس حقیقی تعلیمی قابلیت تجربہ اور مہارت موجود ہو جو لیبر مارکیٹ کے لیے درکار ہے۔
یہ پروجیکٹ ان اعلی ہنر مند پروفیشنل افراد کےلیے ہے جن کے معیارات یونیفائیڈ سعودی کلاسیفیکیشن آف پروفیشنز اور یونیفائیڈ سعودی کلا سیفیکیشن آف ایجوکیشنل لیولز، سپیشلیٹی کے تحت منظور کردہ ہیں۔
تصدیق کا یہ عمل مکمل طور پر خود کار ہے جس میں یونیفائیڈ پلیٹ فارم کے ذریعے ہموار طریقہ کار شامل ہے
اس سعروس کے ذریعے وزارت لیبر مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے، خدمات کو بہتر بنانے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کرتی ہے۔
سعودی وزارت افرادی قوت نے ستمبر 2023 کے دوران وزارت خارجہ کے تعاون سے پروفیشن ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا تھا۔