Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے ایئرپورٹس پر جولائی میں 6 لاکھ سے زیادہ اضافی نشستیں

یہ نشستیں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دنیا بھر کےایئرپورڈس اور ایئرلائنز کا ڈیٹا فراہم کرنے والے انٹرنیشنل ادارے (او اے جی) کا کہنا ہے  اس سال جولائی میں امارات کے ایئرپورٹس پر کام کرنے والی ایئرلائنز کے پاس یکطرفہ بین الاقوامی پروازوں کی  7.3 ملین سے زیادہ شیڈولڈ نشستیں ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 6 لاکھ زیادہ ہیں۔
الامارات الیوم نے ’او اے جی‘ کے حوالے سے بتایا امارات، مشرق وسطی میں طے شدہ نشتوں کی گنجائش کا 31 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ خطے کے ایئرپورٹس پر جولائی کے دوران تقریبا 23.5 ملین نشستیں مسافروں کو فراہم کیں۔
او اے جی کی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کو بڑی ٹریول مارکیٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو مسلسل ترقی کررہی ہے۔ یہاں کے ایئرپورٹس مزید ایئرلائنز کو راغب کررہے ہیں۔ امارات میں آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز مزید نئے مقامات کےلیے شروعات کرکے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہی ہیں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: