Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ میں 14 ملین افراد نے ایمریٹس سے سفر کیا 

ایمریٹس کو دنیا کی بڑی فضائی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے کہا ہے کہ ’جون، جولائی اور اگست 2023 کے دوران 14 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق بین الاقوامی روٹس پر ایمریٹس کی 80 فیصد سے زیادہ نشستیں مصروف رہیں۔ ایمریٹس کو دنیا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 
ایمریٹس سے جس انداز سے آئندہ مہینوں کے لیے بکنگ کرائی جارہی ہے وہ اس سے لگتا ہے کہ اس کی بین الاقوامی پروازیں مسافروں میں غیر معمولی طور پر مقبول ہورہی ہیں۔ 
دبئی نے موسم گرما کے دوران مسافروں کےلیے اپنی کشش برقرار رکھی ہوئی ہے۔  20 لاکھ افراد  دبئی کی سیاحت کے لیے پہنچے۔ موسم گرما کے دوران برطانیہ، انڈیا، جرمنی، پاکستان، سعودی عرب، چین، مصر اور کویت سے لاکھوں افراد دبئی آئے۔  
ایمریٹس کی پروازوں سے دبئی آنے والوں میں 35 فیصد سے زیادہ فیملیاں ہیں۔ 
ایمریٹس نے توقع ظاہر کی کہ ’موسم سرما میں دبئی آنے والوں کی تعداد غیرمعمولی ہوگی۔ موسم سرما کے دوران عالمی سطح کے کھیلوں کے پروگرام، بین الاقوامی نمائشیں اور کانفرنسیں ہوں گی‘۔
’سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران بیرونی دنیا سے دبئی آنے والوں کی تعداد 85 لاکھ سے زیادہ رہی‘۔
گزشتہ برس کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلے میں دس لاکھ سے زیادہ افراد سیاحت کے لیے دبئی پہنچے۔ 

شیئر: