Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کے حملوں میں شدت، سعودی وزرا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

کابینہ کا اجلاس منگل کو ولی عہد کی زیر صدارت جدہ میں ہوا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ مملکت نے یورپی کونسل برائے خارجہ امور کے اجلاس میں شرکت کے دوران غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح میں فوری جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے تمام کوششیں کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت نے منصفانہ اور پا ئیدار امن کے حصول اور فلسطینی عوام کو ایک آزاد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ریاست کے قیام کے لیے ان کے جائز حقوق حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت جدہ میں ہوا ہے۔
اجلاس میں بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے کی کوششوں کوسراہا گیا جو سعودی وژن 2030 کے سات فیصد ہدف کے قریب ہے۔

اجلاس میں بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے کی کوششوں کوسراہا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

اجلاس میں مقامی طور پر نافذ کیے جانے والے مجموعی پروگراموں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں انفراسٹریکچر کو بڑھانا، شہریوں اور مقیمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار، امید افزا شعبوں کی ترقی، کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور قومی صنعتوں کو متحرک کرنا شامل ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں سعودی وزارت ثقافت اور بحرین کی اتھارٹی برائے ثقافت و نوادرات کے درمیان ثقافتی تعاون، سعودی وزارت ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز اور چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے درمیان فیوچر ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون کے لیے مفامتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی اور سنگاپور کی اسلامی مذہبی کونسل کے درمیان حلال مصنوعات کے معیار کی یقین دہانی کے شعبے میں تعاون کی منظوری جبکہ سعودی انسانی حقوق کمیشن اور تاجکستان کے انسانی حقوق کمیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر بات چیت اور دستخط کا اختیار تفویض کیا گیا۔

شیئر: