Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی کلینک چلانے اور بانجھ پن کے علاج کا دعوی کرنے والا گرفتار

قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت صحت نے سیکورٹی اداروں کے تعاون سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر بانجھ پن، اعصابی امراض اور دیگر بیماریوں کے علاج کا دعوی کرنے کا الزام ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ملزم جدہ میں ایک غیر قانونی کلینک چلا رہا تھا،غیر لائسنس یافتہ عمارت میں ایک کنٹریکٹنگ آفس کی آڑ میں کلینک چلایا جا رہا تھا۔
ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
ریگولیٹری حکام نے دھوکہ دہی کے حوالے سے سرگرمیوں کی رپورٹ ملنے پر کارروائی کی۔
جس عمارت میں کلینک چلایا جا رہا تھا اس کے مالک کو بھی گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
وزارت صحت نے مریضوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے صحت ضوابط کی نگرانی اور ان پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزارتت نے شہریوں اور مقیمین پر زور دیا کہ وہ صرف لائسنس یافتہ پریکٹیشنزز اور مراکز سے ہیلتھ کیئر کی خدمات حاصل کریں۔
یاد رہے کہ ہیلتھ پروفیشنز قانون کے آرٹیکل 28 کی خلاف ورزی پر پانچ سال تک قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانہ ہے۔

شیئر: