Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفح باڈر پرامدادی سامان سے لدے 3 سو ٹرالرز کھڑے ہیں

امدادی سامان کی ترسیل میں شرائط اور پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے متاثرین کی امداد کے لیے بھیجے جانے والے 300 ٹرالرز رفح بارڈر پر موجود ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق ڈاکٹر سامر نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ رفح بارڈر کے علاوہ العریش شہر میں مرکز کی ٹیمیں موجود ہیں جو اس بات کی منتظر ہیں کہ امدادی ٹرکوں کو باڈر عبور کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہاں پہنچ کر سامان متاثرین میں تقسیم کیا جاسکے۔
الجطیلی کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں کےلیے جلد معاملات کو مکمل کرنا چاہئے تاکہ جلد ازجل متاثرین کو امدادی سامان مہیا کیا جاسکے۔ امدادی سامان کی ترسیل کے معاملات کو آسان بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے شرائط اور پابندیاں عائد نہیں کی جانی چاہئیں تاکہ بروقت سامان متاثرین تک پہنچ سکے ۔
ترجمان شاہ سلمان مرکز کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 10 سے 20 فیصد تک انسانی بنیادی ضروریات کا سامان متاثرین کو ملا ہے اگر سامان کی ترسیل میں رکاوٹ ختم ہوجائے تو صورتحال کافی حد تک بہتر ہوسکتی ہے۔

شیئر: