Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعرات کو القیصومہ میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ

سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر بلند سطح پر جارہی ہے۔ اس کی لپیٹ میں خلیجی ریاستوں خاص طور پر مملکت کا مشرقی علاقہ ہے۔
اخبار 24  اور عاجل نیوز کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت القیصومہ میں 50 سینٹی گریڈ رہا۔
قومی مرکز کے مطابق دمام، الاحساء اور حفر الباطن میں درجہ حراررت 49 سینٹی گریڈ، الخرج اور رفحاء میں 48، ریاض، بریدہ اور المجمعہ میں 47 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچ گیا۔
قومی مرکز نے توقعات ظاہر کی ہیں کہ مملکت کے مشرقی علاقے اور ریاض و قصیم میں زیادہ درجہ حرارت کا سلسلسہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
قومی مرکز کے مطابق مکہ مکرمہ میں 46، جدہ، مدینہ منورہ، سکاکا اور شرورہ میں درجہ حرارت 44، طائف میں  35، ابھا میں 33، الباحہ میں 30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
قومی مرکز نے بتایا کہ جمعرات کو سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: