Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن : امیر ماجد پارک میں لائیو شوز، تفریحی و ثقافت سرگرمیاں جاری

زائرین کے لیے داخلہ مفت ہے، آن لائن ٹکٹ بک کروانا ضروری ہے۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ سیزن 2024 کے باضابطہ طور پر افتتاح کے بعد شہر کے وسط میں قائم امیر ماجد پارک میں مختلف تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امیر ماجد پارک جدہ سیزن کا پہلا فری زون ہے، شہر کے سب سے بڑے پارک میں ہر عمر کے افراد کی دلچسپی کے لیے ثقافتی اور تفریحی پروگراموں کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے۔
پارک کے داخلی راستوں کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے جہاں مختلف پھولوں کے لباس زیب تن کئے منفرد کردار اپنی مسکراہٹ کے ساتھ زائرین کا استقبال کرتے ہیں اور انہیں تصویر کشی کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
 امیر ماجد پارک کے وسط میں شاندار فوارے میں ہلکی موسیقی پر رقص کرتے جھرنے اپنی دلکش آواز کے ساتھ زائرین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
پارک میں قائم آرٹ لینڈ ابھرتے ہوئے فنکاروں اور آرٹ کے شائقین کے لیے ایک منفرد مقام ہےجہاں بچے مختلف ورکشاپس میں آرٹ کے نمونے تیار کرنے میں مشغول ہیں ، وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں۔
ہنر مند فنکار اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور ہنر کو ظاہر کرتے ہیں اور دیکھنے والوں کے سامنے اپنے پورٹریٹ پینٹ کرنے کر کے داد وصول  کرتے ہیں۔
مصر سے  آئے فنکار محمد سلیم نے بتایا کہ زائرین کے ساتھ اپنے فن کا اشتراک کرنا ناقابل یقین حد تک خوشگوار ہے۔

 امیر ماجد پارک رنگوں، خوشگوار یادوں اور تفریح ​​کا خوبصورت مرکز ہے۔ فوٹو عرب نیوز

مقامی فنکاروں کے ساتھ یہاں بہت سے ایسے افراد موجود ہیں جو لائیو ڈرائنگ اور پینٹنگز اور زائرین کی تصاویر بناتے ہیں جو کہ اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور لوگوں سے ذاتی سطح پر جڑنے کا ایک شاندار طریقہ ہے۔
لٹل فرینڈ لینڈ مہم جوئی کے لیے خاص مقام ہے، جہاں بچے وائٹ بورڈز اور کاغذ کے ساتھ اپنے تخلیقات کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مختلف قسم کی متعدد دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
فیسٹیول لینڈ شاپنگ جو کہ ڈائننگ اور گیمز کے لیے ایک  الگ مرکز ہے، جہاں زائرین فوڈ کورٹ میں لذیذ اور تازہ پکوان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور  قریبی سٹیج پر لائیو میوزیکل پرفارمنس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پھولوں کا لباس پہنے منفرد کردار مسکراہٹ کے ساتھ استقبال کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

پرنس ماجد پارک کا مرکزی سٹیج پر روزانہ چار حیرت انگیز اور شاندار شوز کی میزبانی کی جاتی ہے۔
زائرین کے لیے پرسکون ماحول بھی فراہم کیا گیا ہے جہاں سرسبز علاقے میں بیٹھ کر لوگ خوشی محسوس کرتے ہیں قریب ہی بھول بھلیوں کے کھیل کے لیے لکڑی سے تیارکردہ راستہ بنایا گیا ہے۔
امیر ماجد پارک میں بچوں کے لیے منفرد جھولے اور سلائیڈز کے ساتھ دیگر سرگرمیوں کے لیے کھیل کا وسیع میدان موجود ہے۔

زائرین لائیو میوزیکل پرفارمنس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

جدہ کی رہائشی مقامی خاتون نجم فاطمہ نے بتایا کہ میں نے حدیقہ امیر ماجد جیسا پارک پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ یہ رنگوں، خوشگوار یادوں اور تفریح ​​کا خوبصورت مرکز ہے۔
یہ  ایسی جگہ ہے جہاں ہر کسی کے لطف اندوز ہونے کے لیے کچھ نہ کچھ موجود ہے، چاہے آپ آرٹ کے شوقین ہوں، دلچسپ اور حیرت انگیز کمالات کے متلاشی ہوں یا صرف آرام دہ  اور پرسکون جگہ  کی تلاش میں ہوں۔
اگرچہ پارک میں زائرین کے لیے داخلہ مفت ہے تاہم زائرین کو سعودی ایونٹس ایپ کے ذریعے آن لائن ٹکٹ بک کروانا ضروری ہے۔
 

شیئر: