Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام ناتھ کو شملہ میں ایوان صدر میں داخلے سے روک دیا گیا

شملہ۔۔۔۔قسمت بھی کبھی کبھی عجیب تماشے دکھاتی ہے۔ این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کوند جو اس وقت بہار کے گورنر بھی ہیں۔ایک ماہ پہلے ہی ہماچل پردیش کے دورے پر آئے تھے۔ وہ شملہ میں ایوان صدر میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا تھا۔ یہ اور ان کا خاندان شملہ میں کرائے پر ٹیکسی لیکر گھومتا رہا لیکن اب کچھ دنوں بعد ہی وہ دہلی میں ایوان صدر میں براجمان ہونگے۔71سالہ کوند28مئی کو شملہ پہنچے تھے اور انہوں نے ہماچل پردیش کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا لیکن جب وہ صدارتی محل کے انتہائی سیکیورٹی زون والے علاقے میں پہنچے تو اندر داخل نہ ہوسکے کیونکہ ان کے پاس سرکاری اجازت نامہ نہیں تھا۔صدر جمہوریہ شملہ میں اپنے صدارتی دفتر میں سال میں ایک مرتبہ آتے ہیں۔کوند اور ان کی اہلیہ سرکاری گاڑی استعمال کرتے ہیں جبکہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کرائے پر ٹیکسی لیکر گھومتے پھرتے ہیں۔

شیئر: