Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پہلا جدید ترین الیکٹریکل چارجنگ اسٹیشن

جدید ٹیکنالوجی پرمشتمل مشرق وسطی کی سطح پر پہلا اسٹیشن ہے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض میں نجی کمپنی نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پرمشتمل پہلا چارجنگ اسٹیشن قائم کردیا۔ فاسٹ چارجنگ اسٹیشن ’القیروان‘ محلے میں لگایا کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق چارجنگ اسٹیشن میں فاسٹ چارجنگ یونٹس نصب کیے گئے ہیں جن میں ایک یونٹ 300 کلوواٹ جبکہ دوسرا 150 کلو واٹ پاور کا ہے۔
اسٹیشن میں نصب الیکٹریکل چارجنگ یونٹ سے بیک وقت دوگاڑیوں کی بیٹریز کو چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ اسٹیشن پرجدید سہولیات سے آراستہ ویٹنگ روم بھی قائم کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ’ای وی آئی کیو‘ کمپنی کی جانب سے ریاض میں قائم کیے جانے والا چارجنگ اسٹیشن مشرق وسطی کی سطح پرپہلا اسٹیشن ہے جو بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی بیٹری کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہےمملکت میں بھی روایتی گاڑیوں کی جگہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو رائج کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد ماحولیاتی تحفظ ہے۔

شیئر: