سعودی عرب کے کس شہر میں درجہ حرارت سب سے زیادہ رہا
السودہ کےبالائی علاقے میں درجہ حرارت کم رہا(فوٹو، ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا اور وادی الدواسر میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 46 ڈگری تک پہنچا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق السودہ کے بالائی علاقے میں درجہ حرارت 14 ڈگری رہا جو مملکت میں سب سے ٹھنڈا علاقہ شمار کیا جاتا ہے۔
مکہ مکرمہ ، دمام ، الخبر اور الدھنا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری رہا جبکہ مدینہ منورہ ، الخرج اور حفر الباطن میں پارہ 44 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیاتی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی ریجن میں گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے جبکہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجن کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بعض مقامات گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے۔ غبار آلود ہوا سے شاہراہوں پر حد نگاہ بھی متاثرہونے کی توقع ہے۔