Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازم کی خدمات کی منتقلی سروس فیس 100 ریال ہے: مساند

سعودی عرب میں گھریلو کارکن کی خدمات کے پلیٹ فارم ’مساند‘ نے کہا ہے گھریلو ملازمین کی خدمات کی منتقلی سروس کی آپریشنل لاگت 100 ریال ہے جو نئے آجر کی طرف سے ادا کی جائے گی۔
عکاظ اخبار کے مطابق مساند کا کہنا ہے گھریلو ملازم کی خدمات کی منتقلی کی لاگت کا تعین سپانسرڈ ورکر کی خدمات منتقل کرنے کے خواہشمند موجودہ آجر کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے پیشے کی بنیاد پر لاگت کی ایک حد ہوتی ہے جس کا تعین اوسط بھرتی کے اخراجات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
گھریلو کارکن کی منتقلی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ 23 دن لگتے ہیں۔ ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دی جاتی ہے۔
مساند کا کہنا ہے گھریلو ملازمین کی ایک آجر سے دوسرے میں منتقلی کے وقت ’ہروب‘ کی رپورٹ نہیں ہونی چاہیے۔ منتقلی کا طریقہ  کار مساند پلیٹ فارم کے ذریعے مکمل کیا جاتا ہے۔
مساند  کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین  کی خدمات کی منتقلی کے لیے موجودہ آجر مساند کے ذریعے خدمات کو ایک فرد سے دوسرے کو منتقل کرنے کی درخواست جمع کراتا ہے اور کارکن و نئے آجر کا ڈیٹا درج کرتا ہے۔ خدمات کی منتقلی کی درخواست کی منظوری کے لیے درخواست کارکن کو منتقل کی جاتی ہے پھر درخواست نئے آجر کو منظوری اور منتقلی فیس کی ادائیگی کے لیے ارسال کی جاتی ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: